58 views
کیا قربانی کے پیسوں سے نفع لینا جائز ہے؟؟صورت مسئلہ یہ ہے کہ زید اور ابوبکر لوگوں کے حصے کی قربانی کرواتے ہیں ، اور ایک حصہ کی ۱۳۰۰ روپے رقم طے پائی ہے ، زید کا کام یہ ہے کہ وہ حصے لکھتا اور قربانی کرواتا ہے اور ابوبکر کا کام یہ ہے کہ وہ زید کو حصہ لکھواتا ہے ، اب کیا ابوبکر کے لئے اس رقم سے نفع لینا (مثلا روپے۲۰۰ ) لینا جائز ہے؟؟امید ہے کہ جلد جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع فراہم کریں گے ۔۔۔۔۔جزاکم اللہ تعالیٰ واحسن الجزاء فی الدارین
asked Jun 14, 2023 in ذبیحہ / قربانی و عقیقہ by عبداللہ فلاحی

1 Answer

Ref. No. 2373/44-3587

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ سوال  کی نوعیت واضح نہیں ہے ، نفع لینے کی صورت کیا ہوتی ہے، اگر قربانی کرنے والا لوگوں کا وکیل ہے اور وہ لوگوں کی قربانی کرتاہے تو بتاکر اجرت لینا درست ہے لیکن لوگوں کو بتانا کہ 1300 فی حصہ ہے اور 1100 فی حصہ کی قربانی کرنا اور 200 روپئے نفع سمجھ کر رکھ لینا درست نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jun 19, 2023 by Darul Ifta
...