194 views
Ref. No. 39 / 850

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ مرےا تعلق صوبہ مانراشٹرا کے شہر پونہ سے ہے۔ حج اور عمرہ کرنے والوں کو اپنے اپنے ملک پہونچانے کے لیے ایرلائن شرو ع کرنا کساہ ہے کیونکہ ایرلائنس میں  ہوسٹس کے نام پر ملازمت پر لڑکی ہوتی ہے جو جوان عمر ہوتی ہیں ،  اور یہ عورتوں کی خدمت کے لیے ہوتی ہیں اور مردوں کے لیے مرد خدمت کرتے ہیں  وہ بهی ملازم ہوتے ہیں۔ تو یہ خدمت سمجھ کر کرنا اور اس تجارت کا کرنا کیسا ہے؟؟
asked Oct 29, 2017 in تجارت و ملازمت by Mubaidullah

1 Answer

Ref. No. 39 / 843

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                                                                                        

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ میں نہیں  سمجھتا کہ عورتوں کو بطور ہوسٹس رکھنا لازم ہے، آپ صرف مردوں کو ملازمت پر رکھ کر ایرلائنس شروع کرسکتے ہیں۔ حج اور عمرہ کرنے والوں کے سامنے بے پردہ عورتوں کالانا یا آنا درست نہیں ، اس لئے اس پر غور کرلیا جائے۔ تاہم عورتوں کی خدمت کے لئے عورتیں ہوں تو اس میں گنجائش ہے۔  واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Nov 6, 2017 by Darul Ifta
...