167 views
Ref. No. 1053

میں ایک ہندوگھرانے سے تھی۔ لیکن جہاں میں کام کرتی ہوں وہاں لوگ مسلمان ہیں تو میں بھی اسلام میں داخل ہوگئی ہوں۔ لیکن میرے شوہر اسلام کے خلاف ہیں وہ کبھی اسلام میں نہیں آئیں گے۔  میں مجبور ہوں میں چاہ کر بھی ان کو نہیں چھوڑ سکتی۔ میرے دو بچے بھی ہیں ان کو میں باپ سے دور نہیں کرسکتی ۔ کیونکہ وہ سمجھدار  ہیں۔ تو ایسی حالت میں مسلم میں نکاح پڑھ سکتی ہوں کہ نہیں ؟ یہ مجھے پوچھنا ہے۔ تو میرے مَن کو تھوڑی شانتی ملے گی، ایسا مجھے لگتا ہے، براہِ کرم جلد مسئلہ حل فرمائیے۔
asked Sep 18, 2014 in Islamic Creed (Aqaaid) by SABA
edited Sep 21, 2014 by Darul Ifta

1 Answer

Ref. No. 1004 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

صورت مسئولہ میں شوہر اپنے پہلے دھرم پر ہی ہے اور اسے اسی پر رہنے کے لئے اصرار و ضد ہے اور بیوی مسلمان ہوگئی تو وہ نکاح ختم ہوگیا۔ اس پہلے شوہر کےساتھ بیوی بن کر رہنے کی اسلامی اعتبار سے کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اور اب کسی مسلمان سے شرعی طریقہ پر نکاح کرنا چاہے تو کرسکتی ہے۔ کذا فی الفتاوی۔ تاہم کسی اچھے عالم دین سے مل کر اگر مسئلہ اچھی طرح سمجھ لیں تو بہتر ہے۔   

واللہ تعالی اعلم

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 21, 2014 by Darul Ifta
...