231 views
مسجد کو ایک کھیت وقف کیا گیا ہے کیا اس کو فروخت کرکےاسکی قیمت مسجد میں لگا ئی جا سکتی ہے  یا نہیں
asked Mar 3, 2018 in مساجد و مدارس by MOHAMMAD KARMULLAH

1 Answer

Ref. No. 39 / 954

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔واقف کی تصریحات کیا ہیں، کھیت میں مسجد بنانے کے لئے وقف کیا ہے یا اس کی آمدنی کسی خاص مسجد کے لئے وقف کی ہے؟  اس کے متعلق کسی قریبی معتبر علماء ومفتیان سے  رابطہ کریں ، وقف نامہ ان کو دکھائیں تاکہ واقف کی تصریحات پر اور شرائط پر عمل کیا جاسکے۔   

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Mar 6, 2018 by Darul Ifta
...