239 views
Ref. No. 1011

ڈاکٹر حمید اللہ کن عقائد کے حامل تھے، کس مسلک سے تعلق رکھتے تھے ، میں نہیں جانتا، البتہ ان کی کتابیں خطبات بہاولپور پڑھی جس نے کافی متاثر کیا، http://www.drmhamidullah.com/2014/09/Khutbat-e-Bahawalpur-Complete.html
اب ان کی تحریروں کوحاصل کرکے پڑھنے کا شوق پیدا ہوا ہے۔ کسی کے کہنے پر کہ اہل علم سے رہنمائی کے بغیر کسی کی کتابیں پڑھنی خطرے کی بات ہے، آپ سے سوال ہے کہ کیا ان کی کتابیں پڑھنی ٹھیک ہیں۔ ایک عام آدمی  کے لیے بھی مفید ہیں یا نہیں؟ آپ کس عالم کی کون کون سی کتابیں ایک عام آدمی کے لےح پڑھنا تجویز کرتے ہیں۔ جزاک اللہ
asked Mar 8, 2015 in اسلامی عقائد by Muhammad Ejaz Shahid

1 Answer

Ref. No. 1082 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔  مذکورہ کتب پڑٕھنے میں حرج نہیں ، تاہم کہیں ذہن اٹکے یا کوئی بات ذہن میں خلجان پیداکرے  تو کسی قریبی عالم سے رجوع کرلیا کریں۔ واللہ اعلم

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Mar 14, 2015 by Darul Ifta
...