558 views
Ref. No. 1030

السلام علیکم کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام: سوال یہ ہے کہ میری ایک دوست نے کہا کہ تبلیغی جماعت میں نکل کر ایک وقت کی نماز کا ثواب 49 کروڑ نمازوں کےبرابرہوتا ہے۔ اسکی کیا حقیقت ہے؟  مستان اللہ
asked Mar 17, 2015 in اسلامی عقائد by masthanulla

1 Answer

Ref. No. 1099 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔  ایسی کوئی روایت ہماری نظر سے نہیں گذری، البتہ حدیث میں یہ ہے کہ اللہ کے راستہ میں ایک نیکی کا ثواب سات لاکھ  تک ہوجاتاہے، تبلیغی جماعت میں جانا نیکی اور کار ثواب ہے، اور جماعت میں نکلنے والابھی اللہ کے راستے میں ہوتا ہے۔ اس وجہ سے اس کو اس حدیث کی رو سے سات لاکھ اور اس سے بھی زیادہ ثواب مل سکتا ہے۔ اللہ تعالی جس قدر چاہیں اس کے اخلاص کے مطابق اس کا ثواب بڑھاسکتے ہیں۔واللہ یضاعف لمن یشاء ﴿القرآن﴾۔لیکن اللہ کے راستہ سے مراد صرف جماعت ہی نہیں  ہے، جہاد وتعلیم وتعلم وغیرہ کےلئے نکلنا بھی اللہ ہی کے راستہ میں شمار ہے۔ واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Mar 26, 2015 by Darul Ifta
...