179 views
Ref. No. 1134

مفتی صاحب۔  ہمارے یہاں ایک عامل صاحب ہیں جو عملیات کر تے ہیں اور جب تعویذ لکھنی ہوتی ہے تووہ  خودنہیں لکھتے، بلکہ ربر اسٹیمپ بنا کر کاغذ پر چھاپ  دیتے ہیں اور ان عامل صاحب کے بچے  جو ۱۰۔ ۱۲ سال کے ہیں وہ بھی چھپ کر دیتے ہیں،  لکھنے کے بجاۓ ان عامل صا حب کا  یہ عمل درست ہے اور کیا ان کے بچوں کا  یہ کام بھی درست ہے؟ کیا عامل صاحب  ان سے کام لے سکتے ہیں؟   محمد عرفان
asked May 25, 2015 in اسلامی عقائد by c mohammed irfan

1 Answer

Ref. No. 1193 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔قلم سے مروجہ طریقہ پر لکھنا اگر باعث برکت ہے تو مہر کے ذریعہ لکھ دینا بھی باعث برکت ہے؛ اصل مقصود تو لکھاجانا ہے، جائز طریقہ پر علاج کے لئے اس طرح لکھنا بھی شرعاً درست ہے،۱۰،۱۲ سال کا بچہ ممیز ہوتا ہے، اس سے مذکورہ تعاون لینا بھی درست ہے، غیر شرعی طریقہ سے احتراز لازم ہے۔ ماخوذ من امداد الفتاوی۔ واللہ تعالی اعلم

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 4, 2015 by Darul Ifta
...