209 views
Ref. No. 1170

ایک بهائی ہے  جسکی شادی نہیں ہوئی  تهی،  ساتھ میں کهانا پینا ہوتا تها، وہ ٹیوشن پڑهاتا تها اس سے جو پیسے حاصل ہوتے تهے اسکو وه جمع کرتا تها جو پیسے اس نے جمع کیا تها اسکے بارے میں کہا تها کہ اگر میری نوکری ہو گئی تو ٹهیک  ہے ورنہ میں ان پیسوں کو کاروبار میں لگا دوں گا اتفاق سے نوکری ہوگئی اور جو پیسے تهے وه ماں کو دے دیا ماں نے زمین خرید لیا اورکہا کہ میں تمهارے نام کر دوں گی اسلئے  کہ تم نے  بہن  کی شادی میں تعاون کیا والد صاحب نے منع فرمایا کہ اگر تم صرف اسکے نام کرتی ہو تو دوسرے بالکل خالی ره جائنگے بلکہ  تم اپنا ہی نام رہنے دو تاکہ سب حصہ  دار  ہوں ۔
اب دریافت طلب امر  یہ  ہے  کہ ماں نے جو کہا کہ تما رے صرف نام کر دوں گی ماں کے لئے پورا کرنا ضروری  ہے  اور یاد رہے  کہ پیسے سارے اسی ایک بهائی کے تهے جبکہ کهانا پینا ساتھ ہوتا تها گھر والے پیسے نہیں لیتے تهے۔اسرار
asked Jun 28, 2015 in احکام میت / وراثت و وصیت by asrar

1 Answer

Ref. No. 1232 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ صورت مسئولہ میں بشرط صحت سوال، جب بھائی نے پیسے ما ں کو دیدئے  اور ان کو اختیار دیدیا تو وہ اب ماں کے ہوگئے؛ اگر وہ کسی کو کچھ دینا چاہیں تو ان کو اختیار ہے، ان پر کوئی دباو نہیں ڈالاجائےگا۔ آپ نے بہن کی شادی میں جو تعاون کیا وہ تبرع ہے اس کا اجرعظیم آخرت میں آپ کو ملے گا انشاء اللہ۔ ماں نے ایک موقع پر خوش ہوکر ایک بات کہہ دی اور پھر بعد میں مصلحت اس کے خلاف میں نظر آئی اور اس پر عمل نہ کیا تو اس کی گنجائش ہے۔ واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 2, 2015 by Darul Ifta
...