394 views
Ref. No. 1173

کیا ایک ماں اپنی سگی بیٹی، یا بھائی اپنی بہن ، یا بہن اپنی کسی بہن کو زکوة دے سکتی ہے۔ اور اس بیٹی وبہن کا شوہر نہیں ہے، صرف اس کی لڑکیاں ہیں اور گھر میں کوئی کمانے والا نہیں ہے، کیا اسے زکوة دی جاسکتی ہے؟ یہ بھی بتائیں کہ کیا زکوة میں اس کو کپڑے بھی دے سکتے ہیں؟  سمیع غوری
asked Jul 4, 2015 in Zakat / Charity / Aid by sami gouri

1 Answer

Ref. No. 1239 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ ماں اپنی بیٹی اور بیٹے کو زکوة نہیں دے سکتی ہے، البتہ بھائی اپنی بہن  اور بھائی کو زکوة دے سکتا ہے اسی طرح  بہن اپنی دوسری بہن اور بھائی کو زکوة کی رقم د ےسکتی ہے۔ جن عورتوں کے شوہر نہ ہوں اور وہ محتاج ہوں  تو ان کو زکوة کی رقم دی جاسکتی ہے۔  اور زکوة کی رقم  ہی  دینا ضروری نہیں ہے بلکہ کپڑے وغیرہ بھی خرید کر دے سکتے ہیں۔ ولایدفع المزکی زکوة مالہ الی ابیہ وجدہ وان علا ولا الی ولدہ وولدولدہ وان سفل؛ ہدایہ ج۱ص۲۰۶۔   واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 9, 2015 by Darul Ifta
...