380 views
اگر کسی  نے شوال یا ذی القعدہ میں عمرہ کیا تو کیااس پر حج کی ادائیگی فرض ہوگئی خواہ وہ پہلے حج ادا کرچکا ہو ؟ اگر کوئی شخص شوال ، ذی القعدہ میں عمرہ کرکے  گھرچلاگیا پھر حج کے ایام میں حج کررہا ہے تو یہ حج تمتع ہوگا یا افراد؟  جزاک اللہ
asked Aug 8, 2015 in حج و عمرہ by jalal

1 Answer

 

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                           

بسم اللہ الرحمن الرحیم-: شوال وذی قعدہ اشہر حج میں سے ہیں، لیکن ان مہینوں میں عمرہ کرنے یا مکہ چلے جانے سے حج فرض نہیں ہوجا تا بلکہ جب تک وہ صاحب استطاعت نہیں ہوگا اس پر حج فرض نہیں ہوگا،علاوہ ازیں حج زندگی میں صرف ایک بار ہی فرض ہوتا ہے۔اسی طرح اگر کوئی اشہر حج میں عمرہ کرکے گھر چلاگیااورپھر حج کے ایام میں حج کررہا ہے توپہلے عمرہ کا اس حج سے کوئی  تعلق نہیں ہوگا،  حج تمتع کےلیے  ایک ہی سفر میں عمرہ اور حج اداکرنا  ضروری  ہے۔   واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Aug 8, 2015 by Darul Ifta
...