448 views
اللہ تعالی ہر جگہ موجود ہے یا آسمان کے اوپر ہے؟ اس سلسلہ میں چاروں ائمہ اور خاص طور پر امام ابو حنیفہ کا عقیدہ کیا ہے ؟ قرآن و حدیث اور اجماع سے جواب عنایت فرمائیں، کیونکہ شیخ صالح العثیمن  (سعودی کے ایک سابق مشہور عالم) نے اپنی کتاب  'شرح عقیدۃ وسطیۃ' میں لکھا ہے کہ صحابہ رضی اللہ عنہم کا اجماع ہے کہ اللہ تعالی آسمان (عرش) کے اوپر ہے۔ برائے کرم اردو میں جواب دیں۔
asked Aug 11, 2015 in اسلامی عقائد by mdasad123

1 Answer

 

الجواب وباللہ التوفیق۔ تمام اہل سنت والجماعت کا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالی ہر جگہ موجود ہے، اور ہر چیز اس کے علم میں ہے، لایعزب عنہ مثقال ذرة فی السموات والارض ولااصغر من ذلک ولا اکبر الا فی کتاب مبین۔  اللہ تعالی کے لئے کوئی مخصوص جگہ متعین نہیں، ، وہ ذات کسی مکان کی محتاج نہیں وہ تو واجب الوجود اور قدیم ہے، اور مکان وزمان وغیرہ حادث ہیں، اور بعض نصوص میں جو کسی خاص مکان کا ذکر ہے، تو اس سے مراد اس جگہ پر اللہ تعالی کی کسی خاص صفت کا غلبہ ہونا ہے، یا یہ کہ وہ جگہ اللہ تعالی کی خصوصی تجلیات کا مظہر ہے- وھو اللہ فی السموات وفی الارض – انہ سبحانہ وتعالی لکمال علمہ بمافیھا کٲنہ فیھا ﴿بیضاوی شریف﴾ استواء علی العرش سے بھی وہاں پراللہ تعالی کی خصوصی تجلی کا ہونا ہی مراد ہے، نہ یہ کہ وہ جگہ اللہ تعالی کے لئے محیط  ہے، شرح عقائد نسفی۔ واللہ اعلم

answered Aug 11, 2015 by Darul Ifta
...