413 views
Ref. No. 894

میت کے دفن ہونے کے بعد قبر کے پاس اذان دینا کیسا ہے ؟ اور قبر کے اوپر بیری کی ڈال رکھنا اور اگربتی یا کوئی اور خوشبو کی چیز قبر پر چھڑکنا کیسا ہے؟امجد
asked Nov 25, 2015 in اسلامی عقائد by Amjad

1 Answer

Ref. No. 878

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                           

بسم اللہ الرحمن الرحیم-: میت کی قبر کے پاس اذان دینے کا کوئی ثبوت نہیں ہے، عالم برزخ کے احوال دنیا کے احوال سے مختلف ہیں، اس لئے مقصد اذان کی تعیین بھی ناقابل فہم ہے، قبر کے اوپر درخت کی ہری ڈالی رکھنا درست ہے اور اس کے کفن پر خوشبو چھڑکنے میں کوئی حرج نہیں ہے، اور قبر پر بھی چھڑکا جاسکتا ہے، تاہم اگربتی جلانے سے بعض مرتبہ آگ وغیرہ لگنے کا خطرہ رہتا ہے  اس لئے اس سے احتراز کیا جانا بہتر ہے۔ واللہ تعالی اعلم  بالصواب878

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jan 18, 2016 by Darul Ifta
...