188 views
السلام علیکم ورحمةالله وبركاته
کیافرماتےہیں مفتیان کرام مندرجہ ذیل مسئلےکےبارےمیں
(۱) ایک جملہ ہے  جو عام طورسےبولاجاتا ہے   کہ بن مانگےاللہ بھی نہیں دیتا کیا ایسا کہنا درست ہے? کیا ایسا کہنے سے ایمان کا خطرہ ہے
الجواب بعون الوھاب
بالکل سراسر غلط ہے ، کیونکہ اللہ کی ایک صفت ہے  ، الکریم جسکا ترجم اور تعریف یہ ہیکہ  جو بغیر مانگے امید سے زیادہ دے  اسے کریم کہتے ہیں
کیایہ جواب صحیح ہے
فروغ احمد رحمانی
asked Dec 22, 2015 in اسلامی عقائد by farogh ahmad

1 Answer

 

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                           

بسم اللہ الرحمن الرحیم: اس طرح کے جملہ کا مقصد صرف یہ ہوتا ہے  کہ مانگنے کی ترغیب ہو،  اور توجہ اللہ کی طرف ہو، اس لئے اس جملہ میں کوئی حرج نہیں  اور نہ ایمان کو کوئی خطرہ۔ تاہم اگر قائل یہ عقیدہ رکھے کہ بغیر مانگے اللہ تعالی کچھ نہیں دیتے تو ایسے جملوں سے پرہیز ضروری ہے۔ واللہ اعلم

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Dec 24, 2015 by Darul Ifta
...