193 views
Ref. No. 1125

جناب ! ماہ رمضان میں اکثر زکوۃ کو لے کر لوگوں کے بیچ غلط فہمیاں بنی رہتی ہیں۔ اس کے متعلق پوسٹ کرنے کی گزارش کرتا ہوں، میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں ایک بارہویں میں پڑھنے والا لڑکا ہوں، اور جماعت اسلامی کی طلبہ تنظیم سے جڑا ہوا ہوں، میں پارٹ ٹائم پرائیویٹ ہوم ٹیوشن بھی کرتا ہوں۔ میری ساری آمدنی میرے خود کے ٹیوشن میں چلی جاتی ہے، کچھ رقم جو بچتی ہے وہ میری عام دنوں میں خرچ ہوجاتی ہے، تو کیا اس میں بھی زکوۃ نکالنا واجب ہے؟ میری آمدنی 1000+800 ہے اور میری ٹیوشن فیس 600+600+300 ہے تو بچت 300 ہے۔ معاذ بن اسعد
asked Jun 13, 2016 in Islamic Creed (Aqaaid) by Moaz bin Asad

1 Answer

Ref. No. 37 / 1115

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                                                                                        

بسم اللہ الرحمن الرحیم: زکوۃ صاحب نصاب پر واجب ہے، اور نصاب پر پورے ایک سال کا گزرنا بھی شرط ہے۔ جب آپ کے پاس سالانہ کوئی سیونگ نہیں ہے تو آپ پر زکوۃ بھی فرض نہیں ہے۔ سالانہ بچت اگر نصاب تک پہونچ جائے اور پھر اس پر سال گزرجائے تو زکوۃ واجب ہوگی ورنہ نہیں۔  واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Aug 7, 2016 by Darul Ifta
...