139 views
Ref. No. 1041

شوہر کااکسیڈنٹ میں انتقال ہوگیا، تو ظاہر ہے عورت کی عدت فوری طور سے شروع ہوگئی۔ اب اس اکسیڈنٹ کا مقدمہ  درج کرانا ہے جس کے لئے عدالت میں  بھی پیش ہونا پڑے گا۔ وہاں دستخط وغیرہ اسی کے ہوتے ہیں اور حاضر ہونا بھی ضروری ہوتا ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا یہ عورت پردہ کے ساتھ  مقدمہ لکھوانے اور کورٹ  میں پیشی کے لئےجاسکتی ہے؟
 ضیاء الدین  یوپی
asked Sep 13, 2014 in احکام میت / وراثت و وصیت by mueed

1 Answer

Ref. No. 991 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحم الرحیم:۔ صورت مسئولہ میں بغیر بناؤ سنگھار کے، عورت پردہ کے ساتھ باہر جاسکتی ہے، لیکن جلد واپس آجائے؛ باہر نکل کر کسی اور کام میں وقت ضائع نہ کرے۔ واللہ اعلم بالصواب

 

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 13, 2014 by Darul Ifta
...