• Print

 

آن لائن دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند


آن لائن فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند کا بہت ہی اہم شعبہ ہےجواسلامی سوالات اور فتاوی کے لئےخاص ہے، جس کے ذریعہ پوری دنیا سےلوگ اپنے مذہبی اور سماجی معاملات میں فتوی طلب کرتے ہیں اورشریعت کی روشنی میں  جواب حاصل کرتے ہیں۔  اسلامی احکامات کو عام کرنا اور لوگوں کے مسائل کامناسب  حل پیش کرنا اس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

فی الحال دارالافتاء میں مندرجہ ذیل مفتیان کرام فتوی نویسی  کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

  مولانا مفتی محمد احسان قاسمی ندوی

مفتی

مولانا مفتی محمد عارف قاسمی

مفتی

مولانا مفتی امانت علی قاسمی

مفتی

مولانا مفتی محمد عمران گنگوہی قاسمی

نائب مفتی

مولانا مفتی محمد اسعد جلال قاسمی

نائب مفتی

مولانا مفتی حسنین ارشد قاسمی

نائب مفتی


سوال کرنے سے پہلے

خیا ل رہے کہ آن لائن دارالافتاء کے  قیام کا مقصد آپ کے مسائل کا جلد از جلد  حل  تلاش کر کے پیش کرنا ہے۔ اس لئے سوال پوچھنے سے قبل مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں تاکہ ہمیں جواب دینے میں سہولت ہو۔ 
1۔   سوال پوچھنے سے پہلے آپ ویب سائٹ پر موجود فتاوی میں اپنا جواب تلاش کرلیں ہوسکتا ہے کسی نے وہی سوال پوچھا ہو اور اس کا جواب دیا جاچکا ہو۔ 
2.   ایک وقت میں ایک موضوع سے متعلق ہی سوال پوچھئے، اور اپنا سوال مختصر اور واضح لکھئے۔
3.   آپ کے سوالات میں تصحیح کی ضرورت پڑسکتی ہے، اس لئے ہم سوالات میں  اغلاط کو درست کرکے جواب  شائع کریں گے۔
4.   آپ کے سوال کا جواب اردو ، عربی، یاانگلش میں دیا جائے گا، رومن اردو میں لکھے گئے سوالات کو اردو رسم الخط میں تبدیل کرکے جواب دیا جائے گا۔ 
5.   سوال بھیجنے کے بعدجواب کا انتظار کریں۔ دوبارہ وہی سوال نہ ڈالیں اور نہ ہی یاددہانی کرائیں۔ ہم جلد از جلد جواب دینے کی کوشش کریں گے

استفتاء کے لئے یہاں کلک کریں - موجود سوالات میں اپنا جواب تلاش کرنے کے لئے یہاں کلک کریں -