• Print

 

 وحدۃ الأمۃ 

ششماہی عربی مجلہ محکمہ

الجامعۃ الاسلامیۃ دارالعلوم وقف دیوبند

READ

 

ISSN 2348-5051 

  وحدۃ الامۃ ایک ششماہی عربی مجلہ محکمہ ہے۔ مجلہ محکمہ  ایک ایسا مجلہ  ہوتا ہے جس میں چھپے ہوئے  تمام مضامین تحقیقی ہوتے ہیں اور ان کو درجنوں ماہرین اہل قلم کی تصدیق  و توثیق حاصل ہوتی ہے۔

 ان مضامین کی توثیق اور منظوری کے لئے ایک مجلس ادارت قائم کی جاتی ہے جس کے ارکان کومضامین میں قطع و برد اور تقریروتنسیخ کا مکمل اختیار ہوتا ہے۔ اگر مجلس ادارت کسی مضمون کو قابل اشاعت سمجھتی ہے اور منظوری دیتی ہے  تو اس کو مجلہ میں جگہ دی جاتی ہے، ورنہ اسکو رد کردیا جاتاہے۔

یوں تو پورے ہندوستان میں سیکڑوں عربی مجلات شائع ہورہے ہیں مگر ہماری معلومات کے مطابق وحدۃ الامۃ ہندوستان کا پہلا عربی مجلہ محکمہ ہوگا۔

حجۃ الاسلام اکیڈمی دارالعلوم وقف دیوبند نے اس سلسلہ میں ایک اقدامی فیصلہ کرتے ہوئے ایک ششماہی عربی مجلہ محکمہ بنام "وحدۃ الامۃ" شائع کررہاہے۔ جوخاص طور پر ریسرچ  اور تحقیقی  کام کرنے والوں کے لئے ان کے تحقیقی مضامین کی اشاعت کے  حوالہ سے  ایک مفید پلیٹ فارم  ثابت ہوگا انشاء اللہ۔

مضامین کی توثیق اور منظوری کے لئے ایک مجلس ادارت ہے جو   ہند و بیرون ہند کے ایک درجن سے زائد ماہرین اہل قلم اور پروفیسرز پر مشتمل ہے۔  ان کی  مکمل منظوری اور توثیق کے بعد ہی مضامین کو مجلہ میں شائع کیا جاسکے گا۔ تاکہ قارئین کو تحقیقی مضامین سے استفادہ کا موقع فراہم ہو۔

اس میں کوئی شک نہیں  کہ ان صفات کے حامل مجلہ کا شائع کرنا وقت کی  ایک اہم  ترین ضرورت  کی تکمیل ہے۔ انشاء اللہ یہ مجلہ اپنی  ان گوناگوں  خصوصیات کی بناء پر علمی دنیا میں اپنا ایک مقام پیدا کرے گا اور ہر خاص و عام کی توجہ کا مرکز بنے گا۔

ہم نے اس کا نام "وحدۃ الامۃ" رکھا ہے۔ جسے امت کے اندر اتحاد کی ایک کوشش  سمجھاجاسکتا ہے ۔ کیونکہ ہم اس مجلہ میں تحقیقی معلومات  اور مسلم عقائدکو جگہ دیں گے  جس سے قوی امید ہے کہ مختلف فرقے اور جماعتوں کے درمیان اتحاد کی ایک سبیل پیدا ہوگی۔ ان شاء اللہ۔

مجلہ میں اپنے مضامین اور بحوث کی اشاعت کے شرائط  پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

زیرنگرانی

خطیب الاسلام حضرت مولانا محمد سالم قاسمی صاحب مھتمم دارالعلوم وقف دیوبند

مدیراعلی

مولانا محمد شکیب قاسمی 

ناظم حجۃ الاسلام اکیڈمی واستاذ دارالعلوم وقف دیوبند

معاون مدیر 

مولانا نوشاد نوری قاسمی

استاذ دارالعلوم وقف دیوبند

 

مجلس ادارت

 

ڈاکٹر محمد عوامہ (شام)

 ڈاکٹر محمد ابواللیث خیرآبادی  (ملیشیا)

ڈاکٹر ابراہیم محمد زین (ملیشیا)    

ڈٖاکٹر محی الدین محمد عوامہ  (شام)

ڈاکٹر فہد بن سعد جہنی  (سعودی)

ڈاکٹر خالد مرغوب امین  (سعودی)

ڈاکٹر عابداللہ غازی  (امریکہ)

ڈاکٹر عزیر احمد قاسمی  (انڈیا)

ڈاکٹر محمد اعظم قاسمی  (انڈیا)

ڈاکٹر احمد معبد عبدالکریم  (مصر)

ڈاکٹر اسراراحمد خان  (ملیشیا)

ڈاکٹر مسعود عالم فلاحی  (انڈیا)

ڈاکٹر حمزہ مالیباری  (دبئی)

ڈاکٹر عبدالسمیع بن محمدالانیس  (شارجہ)

ڈاکٹر ابوبکر رفیق  (بنگلہ دیش)

ڈاکٹر قاضی محمد غزالی (پاکستان)

ڈاکٹر شرف عالم قاسمی  (انڈیا)

ڈاکٹر سعود عالم قاسمی  (انڈیا)

ڈاکٹر عبدالمہدی  (مصر)

ڈاکٹر بدر الحسن قاسمی(کویت)

ڈاکٹر فہمی احمد عبد الرحمن القزاز(عراق)

ڈاکٹر محمد موسی حماد(سوڈان)

ڈاکٹر محمد صادق( ازبکستان)

 

ششماہی عربی مجلہ محکمہ 'وحدۃ الامۃ' پڑھنے کےلئے یہاں کلک کریں