Select Language
EN  |  UR  |  AR

    فوری لنکس  

تازہ خبریں

 

دارالعلوم وقف دیوبند میں تعلیمی و تربیتی نظام کومزید بہتر بنانے کے لئے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد (۲۷ فروری ۲۰۱۴

 

دیوبند27 فروری( پریس ریلیز)
آج دارالعلوم وقف دیوبند کے مہمان خانہ میں تمام اساتذۂ دارالعلوم وقف دیوبند کی موجودگی میں ایک اہم مشاورتی میٹنگ کا انعقادکیا گیا، جس میں جامعہ کے تعلیمی امور کو مزید استحکام دینے کے لئے بات چیت کی گئی۔
واضح رہے کہ دارالعلوم وقف دیوبند آغازِ سال سے ہی تعلیمی اصلاح کے عنوان سے تمام تر تدابیر کو ترجیحی طور پر عملی جامہ پہنانے کے لئے سرگرم ہے۔
سالِ رواں کی یہ دوسری تعلیمی میٹنگ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے، اس میٹنگ میں جہاں دیگر تعلیمی امور پر بات چیت کی گئی وہیں ابتدائی تعلیم کے استحکام کے لئے ایک تعلیمی درجہ ’اعدایہ‘ کے اضافے پر بھی غور کیا گیا۔ جامعہ کے نائب مہتم مولانا محمد سفیان قاسمی صاحب نے اس میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے جو بھی مفید تدابیر سامنے آئیں گی انہیں اختیار کرنے سے قطعی گریز نہیں کیا جائے گا۔ اس میٹنگ میں تمام اساتذۂ دارالعلوم وقف شریک رہے۔