Select Language
EN  |  UR  |  AR

    فوری لنکس  

تازہ خبریں

(اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی ملیشیا کے شعبہ اسلامیات کے ذمہ دار ڈاکٹر ابراہیم زین (سوڈان

کی عربی مجلہ محکّمہ ’’وحدۃ الامۃ‘‘ کی مجلس ادارت میں شمولیت

30 جنوری 2014

عربی مجلہ محکّمہ ’’وحدۃ الامۃ‘‘ کی مجلس ادارت میں ایک مزید اہم نام کے طور پر اسلامی انٹرنیشنل یونیورسٹی ملیشیا کے شعبہ اسلامیات کے ذمہ دار ڈاکٹر ابراہیم زین کی شمولیت عمل میں آئی۔ انہوں نے عالمی شہرت یافتہ ادارہ سے انتساب پر مسرت کا اظہار کیا۔انہوں نے بذریعہ خط مجلس ادارت میں اپنی شرکت پر رضامندی کی وضاحت فرمائی۔

مولانا محمد شکیب قاسمی مدیر ’’وحدۃ الامۃ‘‘ نے ڈاکٹر ابراہیم زین کی مجلہ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا، نیز ان کو تحریری طور پر شکریہ نامہ ارسال فرمایا۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل مجلہ کی مجلس ادارت میں شارجہ یونیورسٹی کے استاذ حدیث ڈاکٹر عبدالسمیع بن محمد انیس کی شمولیت بھی عمل میں آئی تھی۔