حضرت پہلے رشتے آئے کئی 25- 30 مگر کسی کا بھی استخارہ نہیں نکلا کوئی نہ کوئی خواب ایسا آجاتا کہ انکار کردیتے ہم۔ جو خواب میں دیکھتے اکثر اس سے ملتا جلتا حقیقت بھی سامنے آجاتی۔ اب 3-4 سالوں سے کوئی رشتہ نہ آیا ہے نہ ہی گھر والے اب اس پر توجہ دیتے ہیں۔ کچھ ایسا پڑھنے کو بتادیں کہ خیر عافیت والی بہترین سیرت والے انسان سے رشتہ ہوجائے۔ عمر تو نکلتی جا رہی ہے کچھ سمجھ نہیں آرہا۔