السلام علیکم و رحمة الله وبركاته
محترم، زکواة کے مال کے استعمال سے متعلق سوال کا جواب مرحمت فرماکر عند الله مأجور ہوں انشاء الله.
میرے ہاں یتیم لڑکیاں اور دوسرے غرباء رہا کرتے ہیں. میں اپنی سالانہ زکواة کو اٹھا کر رکھتی ہوں اور وقت کے ساتھ ساتھ ان بچیوں اور بچوں پر خرچ کرتی ہوں. اسی طرح شادی کے وقت بھی ان پر اسی زکواة کے مال سے خرچ کرتی ہوں. لیکن انکو معلوم نہیں ہوتا کے یہ زکواة کا مال ہے اور نہ ہی میں انکو اس خرچہ کے مال کا مالک بناتی ہوں. کیا میرا یہ طریقہ کار زکواة کی ادآئیگی میں رکاوٹ ہے. جبکہ میں مال کا مالک جن پر زکواة خرچ ہورہی ہے اسکو نہیں بناتی.