نمازی شخص کا اپنے آپ کو جوا کھیلتے ہوئے خواب میں دیکھنا:
(۱۳۰)سوال:میرے ایک دوست نے خواب میں دیکھا کہ وہ کچھ لوگوں کے ساتھ جواء کھیل رہا ہے۔ اور اس میں اس نے سب کچھ گنوادیا، پھر قسمت آزمائی کے لئے ایک اور موقع لیا، اس وقت اچانک عصر یا مغرب کی اذان شروع ہوگئی۔ میرا ایک دوست جو مسجد کا صدر ہے اس نے دیکھاکہ وہ جوا کھیلنے میں مصروف ہے، تو وہ اس کو نماز کے لئے مسجد لے گیا، خیال رہے کہ یہ شخص حقیقی زندگی میں جوا سے اور حرام کاموں سے بہت دور ہے اور نیک آدمی ہے، اس کی تجارت بھی آج کل اچھی نہیں چل رہی ہے۔ اس کی تعبیر بتائیں۔
فقط: والسلام
المستفتی: عبداللہ، الہ آباد