السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ زیل کے بارے میں زید کی شادی رشدہ سے ہوئی تقریبا ایک سوا مہینے ساتھ میں رہے اس کے بعد شوہر اور اس کے سب گھر والے اچانک اپنا گھر بیچ کر کہیں غائب ہو جاتے ہیں پتہ کرنے پر بھی ان کا کچھ معلوم نہیں ہوتا ہے اج انتظار کرتے کرتے تیرہ سال گزر گئے زید کی کوئی خبر نہیں ہے نہ اس کے ماں باپ کی کوئی خبر ہے تو ایسی صورت میں کیا رشدہ دوسری شادی کر سکتی ہے ?
المستفتی محمد ناظم خوریجی ارام پر نئی دلی