Ref. No. 1053
میں ایک ہندوگھرانے سے تھی۔ لیکن جہاں میں کام کرتی ہوں وہاں لوگ مسلمان ہیں تو میں بھی اسلام میں داخل ہوگئی ہوں۔ لیکن میرے شوہر اسلام کے خلاف ہیں وہ کبھی اسلام میں نہیں آئیں گے۔ میں مجبور ہوں میں چاہ کر بھی ان کو نہیں چھوڑ سکتی۔ میرے دو بچے بھی ہیں ان کو میں باپ سے دور نہیں کرسکتی ۔ کیونکہ وہ سمجھدار ہیں۔ تو ایسی حالت میں مسلم میں نکاح پڑھ سکتی ہوں کہ نہیں ؟ یہ مجھے پوچھنا ہے۔ تو میرے مَن کو تھوڑی شانتی ملے گی، ایسا مجھے لگتا ہے، براہِ کرم جلد مسئلہ حل فرمائیے۔