240 views
Ref. No. 39 / 954
ایک لڑکی کا نکاح ہوا اس طرح کہ وہ ایک کمرے میں بیٹھی تھی اور دوسرے کمرے میں ناکح اور تین چار لوگ تھے۔ ایک صاحب اکیلے آئے اور لڑکی سے ایک کاغذ پر دستخط کرالئے، نہ زبان سے منظوری لی، نہ ہی مہر وغیرہ اور ناکح کا نام بتایا۔ خاموشی کے ساتھ کاغذ لیکر چلے گئے۔ اس کے بعد لڑکی شدید بیمار ہوگئی اس کی کمر کا بہت بڑا آپریشن ہوا، اور وہ اپنے ماں باپ کے گھر آگئی اور لڑکا کسی غیرملک میں چلا گیا۔ کیا یہ نکاح شرعا منعقد ہوا یا نہیں۔
asked Feb 21, 2018 in نکاح و شادی by Naseer Ahmed

1 Answer

Ref. No. 39 / 941

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔جس کاغذ پر لڑکی سے دستخط لئے اس پر کیا لکھاہوا تھا؟ ناکح کا نام نہیں بتایا کا کیا مطلب؟ بہتر ہوگا کہ کسی شرعی دارالقضاء سے رجوع کرکے احوال واقعی بتائیں اور پھر فیصلہ کے مطابق عمل کریں۔

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Feb 25, 2018 by Darul Ifta
...