169 views
مسجد میں امام صاحب عصر کی نماز پڑھا رہیں تھے اچانک کسی حادثہ کی وجہ سے امام صاحب نے نیت توڑدی اسکے بعد امام صاحب دوبارہ نماز پڑھانے کھڑے ہوے تو امام صاحب نے یہ اعلان کیا کہ جو پہلی جماعت میں  بلکل بھی شریک نہ ہوا ہو وہ اس میں بھی شریک مت ہونا بلکہ اپنی نماز الگ پڑھلیں

اگر امام صاحب کا یہ مسئلہ صحیح  تھا تو اسکی تصدیق فرمادیں
asked Mar 2, 2018 in Urdu by salman ansari

1 Answer

Ref. No. 39 / 947

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔قعدہ اخیرہ سے پہلے اگر یہ حادثہ پیش آیا اور امام صاحب نے نماز توڑدی اور پھر ازسرنو نماز شروع کردی تو اس دوسری جماعت میں ہر کوئی شریک ہوسکتا ہے خواہ وہ پہلی جماعت میں شریک رہا ہو یا نہ رہاہو۔ 

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Mar 3, 2018 by Darul Ifta
...