182 views
ھمارے یہاں مسجد شھید کی گئ ھے اور مسجد کی زمین پیمائش کی تو معلوم چلا کہ مسجد کے قرب وجوار جومکانات ھیں اسکے اندر بھی مسجد کی زمین ھےاور وہ مکانات چھت دار ھیں اور جس وقت ان مکانات کو بنایا گیا تھا تو اہل خانہ کو اس کا علم نہیں تھا کہ یہ مسجد کی زمین ہے اور اس زمین پر کبھی سجدہ بھی نہیں کیا گیا ہے تو کیا اس زمین کا معاوضہ لیا جاسکتا ھے یا نہیں؟  جبکہ اھل خانہ اسزمین کی قیمت یا اسکا بدل زمین دینے کے لئے راضی ھیں
asked Mar 3, 2018 in مساجد و مدارس by MOHAMMAD KARMULLAH

1 Answer

Ref. No. 39 / 951

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔جو زمین مسجد کی ہے اس کو مسجد کے ساتھ شامل کردیا جانا ضروری ہے۔ اسکی آسان شکل کیا ہو گی اس کے متعلق کسی قریبی معتبر علماء ومفتیان سے معائنہ کرالیں تاکہ آسان حل نکل سکے۔ 

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Mar 3, 2018 by Darul Ifta
...