256 views
Ref. No. 854

کہاجاتا ہے کہ کسی مریض پر دم کرنے کے لئے کسی بھی پیر یا کامل کی اجازت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس بارے میں رہنمائی فرمائیں اور مجھے دم کرنے کی اجازت بھی عنایت فرمائیں تاکہ کسی دوسرے عامل کے پاس جانے کی ضرورت پیش نہ آئے، اور صحیح طریقہ سے مریضوں پہ دم کرسکوں۔ اور برائے مہربانی کوئی وِرد بھی عنایت فرمائیں۔ شکریہ محمد علی
asked Oct 12, 2014 in عائلی مسائل by aliandngs
edited Dec 7, 2014 by Darul Ifta

1 Answer

Ref. No. 839 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

کسی مریض پر شریعت کے مطابق دم کرنے کے لئے اگر کسی کامل پیر کی اجازت بھی ہو تو اس  سے اس میں مزید تاثیر پیداہوتی ہے۔ شریعت کےمطابق دَم کرنے کی اجازت ہے۔ ابتدائی طور پر روزانہ ایک تسبیح استغفار کی پڑھیں۔ واللہ تعالی اعلم

 

دارالافتاء

 دارالعلوم وقف دیوبند

answered Dec 7, 2014 by Darul Ifta
...