278 views
اور شوہر تبلیغی جماعت سے گہرے وابستگی رکھتے ہیں ابھی ۲۹/۴/۲۰۱۸ کو وہ بیوی کو لیکر ۳ دن کی جماعت میں گئے دور حاضر میں ان بھائ صاحب کا اپنی بیوی کو لیکر مستورات کی جماعت میں جانا کیسا ہے ؟
آپ حضرت والا صحیح رہنمائی فرماکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔
asked May 4, 2018 in فقہ by Shahvez Alam

1 Answer

Ref. No. 39 / 0000

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                                

بسم اللہ الرحمن الرحیم: عورتوں کا تبلیغی جماعت میں نکل کر دور دراز کا سفر کرنا پسندیدہ نہیں ، عورتیں اپنے گھروں میں رہیں اسی میں عافیت ہے، اپنی اصلاح کے لئے دینی کتابوں کا مطالعہ وتعلیم زیادہ مفید ہے۔ گھر کا ماحول دینی بنائیں، گھر میں تعلیم کا اور نمازوں کے اہتمام کا نظام بنائیں۔

 واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered May 16, 2018 by Darul Ifta
...