167 views
Ref. No. 39/1088
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ زید اور فاطمہ کی شادی   کے بعد تعلقات خوشگوار نہ رہنے کی بنا پر مجلس میں ایک اگریمنٹ ہوا، جس پر پہلے فاطمہ اور اس کے والد نے دستخط کئے اس کے بعد زید نے اپنے دستخط آہستہ آواز میں جس کو صرف اس کے کان سن سکے یہ کہتے ہوئے کیا کہ میں طلاق کی نیت سے اپنی بیوی فاطمہ سے قطع تعلق کرتا ہوں۔ کیا ایسی صورت میں زید کی بیوی فاطمہ کو طلاق ہوگئی، جبکہ اسی مجلس میں فاطمہ نے اپنے سارے زیورات اور مہر وصول کر لئے، اس کے علاوہ خرچ کے طور پر اس نے سابقہ دو ماہ کا خرچ 6000 روپئے بھی وصول کرلئے۔ فاطمہ سابقہ 75 دن سے اپنے میکے اجمیر میں مقیم ہے۔ بیوی اور شوہر کے درمیان کسی طرح کا کوئی رابطہ نہیں ہے؟
asked May 25, 2018 in طلاق و تفریق by ASIM

1 Answer

Ref. No. 39/1063

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  مذکورہ مسئلہ کو کسی شرعی دارالقضاء میں پیش کیا جائے، وہاں سے جو حکم شرعی معلوم ہو اس پر عمل کیا جائے۔

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jul 12, 2018 by Darul Ifta
...