215 views
شوہر بیوی میں آپس میں اختلاف ہوا، اور ان دونوں نے بغیر طلاق دیئے دوسری جگہ شادی کر لی ۔اب آٹھ سال کے وقفہ کے بعد وہ دونوں پھر ایک ساتھ رہنا چاہتے ہیں ۔اب انکو دوبارہ نکاح کرنا ہوگا یا پہلا نکاح ہی کافی ہے یا جو بھی صورت ہو ۔ جواب جلد از جلد عنایت فرمائیں نوازش ہو گی!
asked May 31, 2018 in طلاق و تفریق by md shahid jamaie

1 Answer

Ref. No. 39/1053

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  شوہر اول کے طلاق دئے بغیربیوی کا  دوسری جگہ نکاح  درست نہیں ہوا، دوسرے شوہر کے ساتھ حرام کاری ہوئی، عورت پر توبہ  لازم ہے۔ مرد کا دوسری جگہ نکاح کرنا درست ہوا۔ بہر حال ان دونوں کا نکاح اب بھی باقی ہے۔ عورت  عدت گزارنے کے بعد پہلے شوہر کے پاس  بغیر تجدید نکاح کے واپس آسکتی ہے۔  البتہ اگر تجدید نکاح کرلیں تو بہتر ہے۔ 

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 12, 2018 by Darul Ifta
...