304 views
روزہ کن کن چیزوں سے ٹوٹ جاتا ہے
asked Jun 13, 2018 in روزہ و رمضان by Arif khurja

1 Answer

Ref. No. 39/1051

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  جان بوجھ کر کھانے، پینے، اور جماع کرنے سے روزۃ ٹوٹ جاتا ہے اورقضا و کفارہ دونوں لازم ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر(۱) قصداً منہ بھر قے کرے، (۲) کلی کرتے ہوئے حلق میں پانی چلا جائے، (۳) عورت کو چھونے وغیرہ سے انزال ہوجائے، (۴) کوئی ایسی چیز نگل لے جو عادةً کھائی نہیں جاتی ، جیسے لکڑی، لوہا، کچا گیہوں کا دانہ وغیرہ، (۵) بیڑی، سگریٹ، حقہ پئے ، (۶) بھول کر کھانے کے بعد روزہ فاسد سمجھ کر قصداً کھالے یا پی لے، (۷) رات سمجھ کر صبح صادق کے بعد سحری کھالے، (۸) دن باقی  رہتے ہوئے آفتاب غروب  سمجھ کر روزہ افطار کرلے، تو ان تمام صورتوں میں صرف قضا لازم ہے کفارہ نہیں۔

 واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 12, 2018 by Darul Ifta
...