226 views
لڑکیوں کو عصری تعلیم دینا کیسا ہے۔  بہت سے علماء کی بیٹیاں اسکول اور کالج میں پڑھ رہی ہیں، کیا دینی تعلیم نہ دے کر اسکول کی تعلیم دینا درست ہے؟
asked Jul 17, 2018 in آداب و اخلاق by azhad1

1 Answer

Ref. No. 39/1076

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   حدود شرعیہ میں رہ کرعصری علوم جائز ہیں ،والدین کو اللہ تعالی ان کی نیتوں کےمناسب اجر دیں گے ۔ اور اگر حدود شرعیہ کا لحاظ نہیں کیا گیا اور مخلوط کالجوں میں اپنی بڑی بچیوں کو بھیجا گیا تو یہ جائز نہیں ہے۔  دینی تعلیم بھی ضروری ہے اس سے آنکھیں موند کر صرف عصری تعلیم پر زور دینا درست نہیں ہے۔ گھر میں خود  اس کی دینی تعلیم کا نظم کریں ۔  اور جب اردو کی کچھ سمجھ پیدا ہوجائے تو بہشتی زیور وغیرہ کا مطالعہ کرائیں۔  واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Aug 1, 2018 by Darul Ifta
...