773 views
میں نے ایک کار لی کرایہ پر چلانے کے لئے۔ میں نے ایک ڈرائور کو کار دی کہ تم دن بھر کار چلاؤ اور شام کو مجھے 500 روپئے دینا ہے۔ نقصان۔ کیا ایسا کرنا درست ہے۔ گر ایسا نہیں کرتے تو کل کو ہمارا کافی نقصان ہوگا، پہلے ہم نے سوچاتھا کہ ففٹی ففٹی کا حساب ہوگا۔
مگر بے ایمانی اس قدر ہے کہ لوگ اپنی سوچتے ہیں اور دوسروں کا بالکل نہیں۔ میں نے لاکھوں روہئے  کی گاڑی خریدی کمانے کے لئے۔ اگر یتنی رقم متعین نہ کروں تو دشواری ہوگی اور کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
asked Jul 21, 2018 in تجارت و ملازمت by azhad1

1 Answer

Ref. No. 39/ 1169

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ صورت مسئولہ میں مالک کار کا ڈرائیور سے  فائدہ و نقصان دونوں  صورتوں میں متعینہ  رقم لینا درست نہیں ہے۔    جواز کی صورت یہ ہوسکتی ہے کہ آپ گاڑی روزانہ دن بھر کے لئےیا ہفتہ ومہینہ بھر کے لئے ایک متعین کرایہ پر دیدیں کہ ایک دن کایا ایک ہفتہ یا ایک مہینہ کا اتنا کرایہ ہوگا تو اب یہ معاملہ درست ہوگا۔ جس طرح مکان کرایہ پر لینے والا چاہے مکان میں رہے یا نہ رہے،  یا کم رہے ہر حال میں اس کو متعینہ کرایہ دینا لازم ہوگا۔  اسی طرح آپ نے جس کو کرایہ پر گاڑی دی ہے اس پر متعینہ کرایہ دینا لازم ہوگا چاہے  وہ گاڑی چلائے یا نہ چلائے، کم چلائے یا زیادہ ، اس کوفائدہ ہو یا نقصان ہو۔ھذا ماظہرعندی

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 23, 2018 by Darul Ifta
...