196 views
میں آئندہ سال حج کے لئے جارہاہوں انشاءاللہ ، میں نے اپنے ساتھی کو اطلاع دی تو اس نے کہا کہ لوگوں کو کہتے نہ پھرو ، چپکے سے حج پر جاؤ۔ کیا حج پر جانے سے قبل اپنے حج پر جانے کی اطلاع دینا جائز نہیں ہے؟ میں لوگوں سے دعا کی درخواست کرتاہوں۔
asked Aug 4, 2018 in بدعات و منکرات by azhad1

1 Answer

Ref. No. 39/1077

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   حج پر جانے سے قبل اپنے حج پر جانے کی اطلاع دینے اور دعاء کی درخواست کرنے میں حرج نہیں ہے تاہم اگر مقصود نام و نمود اور شہرت ہو تو یقینا بڑی خرابی کی بات ہے، اس سے احتراز لازم ہے ، اور اپنی نیت درست کرنا ضروری ہے، اللہ تعالی ہمیں اخلاص کی دولت نصیب کرے۔  آمین

 واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Aug 4, 2018 by Darul Ifta
...