267 views
سوال  جولوگ قربانی کرتے ہیں وہ توماہ ذی الحجہ میں قربانی کرنے تک بال اور ناخن نہیں کاٹتے لیکن جو لوگ حج کرنے جاتے ہیں اور وہاں پرساتویں ذی الحجہ کو حج کے لیے احرام باندھتے ہیں توان کے لیے احرام سے پہلے ناخن اور بال کاٹنے کا کیا حکم ہے ؟
asked Aug 4, 2018 in حج و عمرہ by azhad1

1 Answer

Ref. No. 39/1106

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   ماہ ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے بعد ہی سے غیر حاجی لوگوں کواپنی قربانی کے ذبح ہونے سے پہلے   بال و ناخن وغیرہ نہ کاٹنا مستحب ہے۔ لیکن حاجیوں کے لئے ایسا نہیں ہے بلکہ وہ ساتویں ذی الحجہ کو احرام باندھنے سے پہلےتک کاٹ سکتے ہیں؛ حاجیوں کے لئے احرام کے بعد کاٹنا ممنوع ہے۔

 واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Aug 11, 2018 by Darul Ifta
...