166 views
ایک عورت کاایک حادثہ میں انتقال ہوگیا اور اس کی تدفین ہوگئی۔ اہل خانہ پوسٹ مارٹم نہیں چاہتے۔ اب پولس اس کو کھودکر نکال کر پوسٹ مارٹم کرانا چاہتی ہے تو کیا اس قبر کی لاش کو نکال کر چپکے سے کسی دوسری جگہ منتقل کیا جاسکتاہے؟
asked Aug 7, 2018 in احکام میت / وراثت و وصیت by huda

1 Answer

Ref. No. 39/1144

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   کیا ضروری ہے کہ پولس وہاں تک نہ پہنچ سکے، اور ایسا کرنے میں کچھ اور لوگ بھی مجرم قرار پاسکتے ہیں، اس لئے ایسا نہیں کرنا چاہئے۔ تاہم اگر انتظامیہ سے ہی صلح کرکے میت کو پوسٹ مارٹم سے بچانے کی کوشش کیجائے تو بہتر ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Sep 8, 2018 by Darul Ifta
...