241 views
السـلام علیکم
کیا فرماتے ہیں مفیان کرام ذیل مسئلہ کے بارے میں
ایک قربانی کا جانور ہے جس کا پیر زخمی ہوگیا ہے، یا کہیں سے ٹوٹ گیا ہے، جس کیوجہ
سے برابر کھڑا نہیں ہو پارہا ہے ایسے جانور کی قربانی درست ہے ؟؟؟

السائل: حافظ ثاقب اعظمی
asked Aug 19, 2018 in ذبیحہ / قربانی و عقیقہ by hafizsaqibazmi

1 Answer

Ref. No. 39/1147

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  اگر پیر زمین پر رکھ کر سہارے سے چلتا ہے تو اس  کی قربانی درست  ہے۔ اور اگر پیر بالکل نہیں رکھ پاتاہے تو اس کی قربانی درست نہیں ہے۔  

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 8, 2018 by Darul Ifta
...