217 views
وضو کے فرائض کتنے ھیں اور کیا کیا مدلل ارسال کریں
asked Sep 13, 2018 in طہارت / وضو و غسل by Skmunawaraalam

1 Answer

Ref. No. 40/802

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ قرآن کریم میں سورہ مائدہ  آیت نمبر چھ میں وضو کے فرائض بیان کئے گئے ہیں۔وضو میں چار چیزیں فرض ہیں  (1)  چہرہ دھونا یعنی پیشانی کے بالوں سے ٹھوڑی کے نیچے تک اور ایک کان کے لَو سے دوسرے کان کے لَو تک پورا چہرہ دھونا۔ (2) دونوں ہاتھوں کو کہنیوں سمیت دھونا۔(3) سرکا مسح یعنی چوتھائی سر کا مسح کرنا۔  (4) دونوں پیر ٹخنوں سمیت دھونا۔

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Oct 10, 2018 by Darul Ifta
...