146 views
السلام علیکم ہمارے ایک بھائی ہیں جن کی چھ بیٹیاں ہیں ایک لڑکا ہے وہ بھی نابالغ ہے اور دو لڑکیاں جوان ہیں اخراجات بہت زیادہ ہیں کاروبار کی طرف سے بہت حالات کمزور ہیں ضروریات اور بچیوں کی شادیوں کا کوئی پختہ انتظام نہیں ہے گھر کے حالات کو دیکھتے ہوئے ہم نے یہ سوچا ہے کہ گھر پر ہوم لون لے لیا جائے اور اس کی رقم سے ایک ہمارا پلاٹ ہے اسکو بنا لیا جائے اور اس کو کرائے پر چھوڑ دیا جائے گا اور اس سے جو کرایہ ملے گا اس سے ہم بینک کی قسطیں ادا کرتے رہیں گے اس بارے میں آپ ہماری رہنمائی فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی
خادم محمدعارف درجہ بلند شہر اتر پردیش
asked Oct 3, 2018 in ربوٰ وسود/انشورنس by Arif khurja

1 Answer

Ref. No. 40/805

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔سودی بنیاد پر لون لینا حرام ہے، اس سے اجتناب لازم ہے اور اس کے علاوہ کوئی اورجائز طریقہ اختیار کریں جس میں کوئی شبہ نہ ہو۔   

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Oct 6, 2018 by Darul Ifta
...