200 views
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ میرا سوال ہے کہ میں  پچھلے سال عمرہ کو گیا تھا دو عمرے کئے پھر جب طائف زیارت کے لئے گیا تو وہاں سے احرام نہیں باندھا کیونکہ مجھے اس بات کا کچھ بھی علم نہیں تھا تو میں بغیر احرام کے ہی مکہ گیا، تو کیا مجھ پر دم ہے؟ اگر ہے تو مجھے وہاں بھی پتہ نہیں چلا تو اب میں انڈیا میں ہوں،تو وہ دم میں کیسے دوں؟ اور اس بات کو بھی قریب  ای ڈیڑھ سال ہوگئے۔اس مسئلہ کا حل بتائیں۔
asked Oct 12, 2018 in حج و عمرہ by bkhan

1 Answer

Ref. No. 40/875

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ میقات سے بغیر احرام کے گزرنا درست نہیں ہے. اس لئے مذکور صورت میں آپ پر دم واجب ہے. اگر آپ انڈیا میں ہیں تو کسی وکیل کے ذریعہ حرم میں جانور ذبح کرادیں. اس لئے کہ دم کا محل حرم ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند
answered Nov 14, 2018 by Darul Ifta
...