147 views
سننے میں آرہا ہے کہ پولیو کی دوا پلانا جائز نہیں ہے کیونکہ اس میں ملاوٹ ہے۔
asked Dec 3, 2018 in متفرقات by Maaz ghazi

1 Answer

Ref. No. 40/916

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ پولیو کی دوا میں جب تک تحقیق سے کسی غلط چیز کی ملاوٹ کا ثبوت  نہ ہوجائے اس کو ناجائز نہیں کہا جائے گا۔ حکومت کا یہ اقدام ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے ہے اور اس میں کافی حد تک کامیاب بھی ہے، اس لئے بلاوجہ اس میں شبہ کرنا مناسب نہیں ۔

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jan 5, 2019 by Darul Ifta
...