154 views
ایک امام ایک مسجد میں پانچ وقت کی نماز پڑھاتا ہے اور اذان بھی وہی دیتا ہے ، دونوں کی ذہ داری ایک ہی تنخواہ میں ادا کرتا ہے، لیکن متولی جمعہ کی نماز کسی  دوسرے امام سے پڑھواتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ میرا حق ہے میں انتظامیہ کمیٹی کا صدر ہوں مجھ پر اعتراض کا کسی کو حق نہیں ، تو کیا یہ درست ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں۔
asked Dec 9, 2018 in Prayer / Friday & Eidain prayers by Abu Talha

1 Answer

Ref. No. 40/917

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر تقرری کے وقت ایسا ہی طے ہوا تھا تو متولی کو اس کا اختیا ر ہے، البتہ متولی کو نرمی اختیار کرنی چاہئے اور مسجد و مصلیان کے فائدے کو سامنے رکھ کر کوئی فیصلہ لینا چاہئے، محض کسی دنیاوی غرض  کی وجہ سے ایسا کرنا درست نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jan 5, 2019 by Darul Ifta
...