176 views
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ میرا سوال یہ ہے کہ غیر مسلم بھائی کو سلام کرنا کیسا ہے؟
اگر کوئی غیر مسلم بھائی مجھے السلام علیکم کہے تو مجھے کیا جواب دینا چاہئے
برائے مہربانی تفصیلی جواب سے نوازیں
محمد شمس الضحٰی چک حمید بکھری بیگوسرائے بہار
asked Feb 15, 2019 in عائلی مسائل by Msjoha

1 Answer

Ref. No. 40/989

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مسلمانوں کے علاوہ کسی کو السلام علیکم کے ذریعہ سلام کی ابتداء کرنے سے گریز کیا جائے، لیکن اگر کوئی غیر، السلام علیکم کہہ دے تو اس کا جواب 'آداب' وغیرہ جیسے الفاظ سے دیدیا جائے۔  واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Feb 19, 2019 by Darul Ifta
...