395 views
میں اپنے موبائل فون میں قرآن مجید کی ایپ رکھتا ہوں تو میرے دوست نے کہا کہ موبائل فون میں قرآن مجید کی ایپ نہیں رکھنا چاہیے کیونکہ موبائل فون کبھی نیچے بھی ہو جاتا ہے کبھی موبائل لیکر بیت-الخلا بھی چلے جاتے ہیں جس سے قرآن مجید کی بے حرمتی ہوتی ہے

کیا یہ سب باتیں صحیح ہے، کیا موبائل فون میں قرآن مجید کی ایپ نہیں رکھنا چاہیے برائے مہربانی جواب سے نوازیں

العارض - محمد شمس الضحٰی چک حمید بکھری بیگوسرائے
asked Feb 21, 2019 in قرآن کریم اور تفسیر by Msjoha

1 Answer

Ref. No. 40/999

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                                

بسم اللہ الرحمن الرحیم-:  اس میں کوئی حرج نہیں ہے ، جب تک قرآن پاک بند ہو اسکرین پر کھلاہوا نہ ہو تو اس کا حکم قرآن جیسا نہیں ہوگا، البتہ اگر قرآن اسکرین پر کھلاہوا ہو تو اسکرین کو بلا وضو ہاتھ نہ لگائے اور اس طرح بیت الخلاء میں نہ لے کرجائے۔ ۔  واللہ  اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Mar 9, 2019 by Darul Ifta
...