186 views
حضرت مفتی صاحب،،
 میرا سوال یہ ہےکہ جنازے کی نماز  ہم  سورہ فاتحہ کیوں نہیں پڑھتے ہیں ؟؟؟
''حضرت دلیل ضرور مرحمت فرما دیں  سخت ضرورت ہے''
asked Mar 13, 2019 in نماز / جمعہ و عیدین by shahbazalam

1 Answer

Ref. No. 40/000

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ بعض صحابہ سے سورہ فاتحہ کا پڑھنا منقول ہے جبکہ بعض کا عمل اس کے خلاف ہے، احناف نے عدم قرات کو اختیار کیا ہے۔  اگر سورہ فاتحہ ہی ضروری ہوتا تو کسی صحابی سے اس کے خلاف ہونا ہرگز مروی نہ ہوتا۔ اس لئے بطور حمد و ثنا کے اس کی گنجائش ہوگی اور ثنا کی جگہ اگر کوئی الحمد شریف پڑھے تو حرج نہیں البتہ بطور قرات کے سورہ فاتحہ پڑھنا منقول نہیں جیسا روایات میں صراحت ہے  کہ ابن عمر  وغیرہ صحابہ نماز جنازہ میں قرات نہیں کرتے تھے۔  واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Apr 7, 2019 by Darul Ifta
...