265 views
کیا مسواک عورت کے لیے سنت مستقلہ ہے؟
نیز اس عبارت : العلك يقوم مقامه للمرأة کا کیا مطلب ہے؟
asked Apr 10, 2019 in فقہ by ابو محمد

1 Answer

Ref. No. 40/1064

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مسواک جس طرح مردوں کے لئے سنت ہے اسی طرح عورتوں کے  لئےبھی سنت  ہے۔   اگر مسواک کرنے میں کوئی دشواری ہو یا مسواک نہ ہو تو انگلی کا استعمال اس کے قائم مقام ہوجاتاہے اسی طرح اگر عورت بنیت مسواک  علک   (ایک خاص قسم کی گوند) کا استعمال کرے تو اس کو مسواک  کی طرح ہی ثواب حاصل ہوگا۔  واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 30, 2019 by Darul Ifta
...