156 views
السلام علیکم   فاطمہ کو ١٤ اپریل کو حیض ایا تھا اور ٢٢ اپریل کی صبح وہ پاک ہو گئی اور غسل کر لیا لیکن ١ گھنٹے کے بعد جب پیشاب کیا تو دیکھا ہاتھ پر کچھ گاہڑا سا کریم جیسی شکل میں تھا تو اب غسل اور نمازوں کا کیا حکم ہے تشریح فرمائیں....یہ بات بھی قابلے غور ہے کہ
 فاطمہ کی حیض کی مدّت اسکے بچے دانی  کے ڈاکٹری علاج کے بعد پچھلے کئی مہینوں سے کبھی 10 دن کبھی 9 دن اور کبھی 8 دن ہے........ المستفطی محمد معاذ خان ٹپرانوی
asked Apr 22, 2019 in طہارت / وضو و غسل by maazkhan

1 Answer

Ref. No. 40/1062

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ غیرمعتاد ہ  کے لئےحیض کی اکثر مدت دس دن ہے۔  لہذا صورت مسئولہ میں دس دن مکمل ہونے سے پہلے جب بھی خون دیکھے گی وہ حیض میں شمار ہوگا۔  نویں دن غسل کرنے کے بعدجو خون دیکھا وہ  حیض ہے ابھی نماز نہ پڑھے۔ 

۔  واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 30, 2019 by Darul Ifta
...