107 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
پہلے میں آپ حضرات کی خیر وعافیت کے امید رکھتا ہوں میری سوال یہ ہے کہ انگلش میں جس کو سپوزٹری کہتے ہیں رمضان المبارک میں اسکی استعمال کا کیا حکم ہے
کیا روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں
asked May 7, 2019 in اسلامی عقائد by Usman goni

1 Answer

Ref. No. 40/1079

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ہماری معلومات کے مطابق سپوزٹری ایک دوا ہے جو فرج داخل میں رکھی جاتی ہے اور وہ گھُل کر اندرونی مقامات میں پہنچ کر اثر کرتی ہے ۔اس لئے صورت مسئولہ میں  شرمگاہ کے اندرونی حصہ میں دوا پہنچانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔  اگر اس کے علاوہ کوئی تشریح ہو یا اس کےاستعمال کے مختلف طریقے ہوں تو وضاحت کے ساتھ سوال لکھ کر ارسال کریں تاکہ اسی کی روشنی میں جواب دیا جاسکے۔ 

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 3, 2019 by Darul Ifta
...