220 views
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه

جناب علماء کرام

میں نے اکثر بڑے علماء کرام کے بیانات میں سنا ہے کہ اختلاف مطالع کا غیر اعتبار ہونا حنفی مذہب میں ظاھر روایت ہے، مگر مولانا عبد المالک صاحب کی صفحہ 39 پر تحقیق کے مطابق یہ درست نہیں

http://freepdfhosting.com/ac11b2536e.pdf

براے مھربانی جواب ای میل کے ذریعے عنایت فرمائیں

جزاک اللھ خیرا
asked Jun 11, 2019 in روزہ و رمضان by AbdullahJan

1 Answer

Ref. No. 40/1066

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اختلاف مطالع معتبر نہیں ہے اس کےمعنی یہ ہیں کہ بلاد قریبہ میں اس کا اعتبار نہیں ہے اور جن بلاد بعیدہ میں مشاہد ہے کہ ان میں تواریخ علیحدہ ہوتی ہیں تو ان میں اختلاف مطالع کا اعتبار ہے۔ (ھذا اذا کانت المسافۃ بین البلدین قریبۃ لاتختلف فیھا المطالع فاما اذا کانت بعیدۃ فلایلزم احد البلدین حکم الآخر لان مطالع البلاد عند المسافۃ الفاحشۃ تختلف فیعتبر فی اھل کل بلد مطالع بلدھم دون البلد اآخر/بدائع)۔

۔  واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 30, 2019 by Darul Ifta
...